
کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں ہونے والے لاک ڈاون نے آئی ٹی مصنوعات کی مانگ میں کئی گنا اضافہ کیا تھا، پاکستان میں بھی آئی ٹی مصنوعات کے استعمال میں اضافہ ہوا بالخصوص آن لائن ایجوکیشن کی خاطر لاکھوں کی تعداد میں ''ٹیبلٹ'' اور ''لیپ ٹاپ'' فروخت ہوئے، موبائل فونز کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کا حجم3 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا لیکن اس وقت آئی ٹی سیکٹر شدید بحران کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی سیکٹر پر فکسڈ ٹیکس، بجلی کے چھوٹے صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، شہباز شریف
70 تا 100 فیصد تک بڑھنے والی قیمتوں کے سبب قوت خرید میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے خریدارجدید ماڈل والی نئی مصنوعات حاصل کرنے کی بجائے استعمال شدہ پرانے ماڈل کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں، امپورٹ میں حائل مشکلات کے سبب آئی ٹی مارکیٹ میں سمگل شدہ مصنوعات کا شیئر 65 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔