نئی دہلی کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی طلبہ کے رسی سے لٹک کر جان بچانے کی ویڈیو وائرل
حادثے میں 61 طلبا زخمی ہوئے 2 کی حالت تشویشناک ہے، حکام
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک کوچنگ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متعدد طلبا نے تیسری منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے وقت جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگیں لگانے والے 61 طلبا زخمی ہوگئے۔ عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی طلبا کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے وقت طلبا و طالبات کی کھڑکی سے تاروں اور رسی کی مدد سے نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔