بھارت میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو این او سی جاری

بھارتی ویزا ملنے کی صورت میں ٹیم 18 جون کو ماریشس سے ممبئی روانہ ہوگی


ویب ڈیسک June 16, 2023
بھارتی ویزا ملنے کی صورت میں ٹیم 18 جون کو ماریشس سے ممبئی روانہ ہوگی (فوٹو: فائل)

بھارت میں ساف فٹبال چیمپئن شپ کیلیے پاکستان ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساف فٹبال ویزا ملنے پر گرین شرٹس ماریشس سے ہی ممبئی کیلیے اڑان بھریں گے، قومی ٹیم کی ایونٹ میں شمولیت حکومتی اجازت سے مشروط تھی تاہم جمعرات کو وزارت داخلہ کلیرنس دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

وزات خارجہ نے 2 جون کو جبکہ وزارت داخلہ نے 15 جون کو خط جاری کیا جس کے بعد باضابطہ این او سی بین الصوبائی رابطے کی وزارت، پاکستان اسپورٹس بورڈ سے جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کا بھارت میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ کی تیاریوں کا آغاز

بھارتی ویزا ملنے کی صورت میں ٹیم 18 جون کو ماریشس سے ممبئی روانہ ہوگی۔

دوسری جانب 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ اور بھارت میں ساف چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی فٹبال ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ ساف فٹبال چیمپئین شپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔