متھیرا نے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کر دیا

میرا بازو فریکچر ہوا اور چہرے پر بھی چوٹیں آئی تھیں، متھیرا

(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کر دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ برس ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔

متھیرا نے بتایا کہ ان کا ایکسیڈنٹ ہوا جس کے باعث ان کا بازو فریکچر ہوگیا اور جبڑا بھی تیڑھا ہوگیا تھا۔








View this post on Instagram


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)




متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال تک طبی پیچیدگیوں کا شکار رہیں اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھیں۔

متھیرا نے بتایا کہ اس حادثے سے ان کے گردے بھی متاثر ہوئے تھے جنہیں ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگا اس دوران وہ جِم بھی نہیں جا سکیں اور مستقل بیٹھے رہنے کی وجہ سے وزن میں بھی اضافہ ہوا۔
Load Next Story