ٹنڈولکر کا مجھے خطرناک بالر قرار دینا اُنکی ’گریٹنس‘ ہے عبدالرزاق

سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے تھے، سابق آل راؤنڈر


ویب ڈیسک June 16, 2023
سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے تھے، سابق آل راؤنڈر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بھارت کے سابق اوپنر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا اُنکی گریٹنس کی نشانی ہے۔

معروف یوٹیبوبر نادر علی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہیں میری تعریف کرنے کی ضرورت نہیں تھی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ اُنکی گریٹنس ہے۔ جس زمانے میں ہم کھیلتے تھے اس وقت وسیم اکرم، وقار یونس، گلین میک گرا، مرلی دھرن اور شین وارن جیسے نام موجود تھے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے تھے، ہماری ٹیم میٹنگ میں یہ بات ہوتی تھی کہ اگر ہندوستان کو بیک فٹ پر کرنا ہے تو ٹنڈولکر کی وکٹ اہم ہوگی۔

مزید پڑھیں: سچن ٹنڈولکر نے اپنے 'شاندار کیریئر اور کامیاب زندگی' کا راز بتادیا

سابق کرکٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار میچ جتوانے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرا کم بیک میچ تھا، اسوقت میرے اوپر کوئی پریشر نہیں تھا۔ میرے ساتھ وہاب ریاض اور سعید اجمل نے کھیلا وہ رن آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب اختر نے اچھا ساتھ نبھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں