مبینہ دھاندلی علی حیدر گیلانی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیس میں آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کررکھا تھا، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری


ویب ڈیسک June 16, 2023
(فوٹو: فائل)

عدالت نے مبینہ دھاندلی کیس میں علی حیدر گیلانی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں جج امید علی بلوچ نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی، پی ٹی آئی رہنما فہیم خان اور کیپٹن (ر) جمیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جس میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے تینوں ملزمان کو آج فردجرم عائد کرنے کے لیے طلب کررکھاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |