اورنگی ٹاؤن مدرسہ بم دھماکے میں زخمی ایک اورطالبعلم چل بسا

9 سالہ اسماعیل فرنٹیئر کالونی کا رہائشی تھا،اورنگی ٹائون 4نمبرقبرستان میں سپردخاک


Staff Reporter April 30, 2014
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے طلبہ کی تعداد 4 ہوگئی،علاقے میں غم کی فضا چھائی رہی۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

اورنگی ٹائون میں واقع مسجد کے مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور طالب علم دوران علاج دم توڑ گیا، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو اورنگی ٹائون سیکٹر F-4 مومن آباد اگرور کالونی میں واقعے طاہری مسجد کے اندر قائم جامعہ اسلامیہ طاہریہ میں ہونے والے دھماکے میں زخمی 9 سالہ اسماعیل ولد بخت نواز گزشتہ روز دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول بچہ فرنٹیئر کالونی شیر خان آباد اگرور کالونی کا رہائشی تھا جبکہ3 بھائیوں اور ایک بہن میں دوسرے نمبر پر تھا ، مقتول کا بڑا بھائی ابراہیم بھی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہوا وہ عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقتول کے والد کی لسبیلہ کے قریب لیتھ مشین کی دکان ہے ، اسماعیل کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر طاہریہ مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علاقہ مکین بھی شریک ہوئے جس کے بعد اس کی میت اورنگی ٹائون 4نمبر کے قریب قبرستان لے جائی گئی جہاں اسماعیل کو سپرد خاک کردیا گیا ، مقتول کے رشتے دار نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول محمد اسماعیل ناظرہ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور ناظرہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسے حافظ قران بنانا تھا،مسجد میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے10سالہ سلمان ولد رحم دل کی نماز جنازہ بھی طاہریہ مسجد میں ادا کی گئی مقتول محمد سلمان کو بھی میٹروول قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،علاقے میں غم کی فضا چھائی رہی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں