کے الیکٹرک کے ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 5 پیسے یونٹ کمی کی منظوری

کے الیکٹرک نے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی


ویب ڈیسک June 16, 2023
—فائل فوٹو

نیپرا نے کے الیکٹرک کے اپریل کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف 1 ماہ کے لیے تھا لہٰذا اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 3 روپے 98 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں