کراچی میں لوڈشیڈنگ بل ادا کرنے والوں کے ساتھ ظلم ہے وفاقی وزیر

کے الیکٹرک کی تنظیم نو ہونے جا رہی ہے، ابھی لائسنس کی تجدید نہیں ہوئی، خرم دستگیر کی میڈیا سے گفتگو

(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ بل ادا کرنے والوں کے ساتھ ظلم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رواں برس کراچی کو بجلی کے لیے 171 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ سائیکلون کے باعث کے الیکٹرک کو آر ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کے اثرات کم سے کم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔


خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے فوری طور پر 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دینے کی ہدایت کی ہے، جس پر ایس ایس جی سی نے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کی ۔ کراچی میں اب صرف معمول کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ بجلی کے نظام کی خرابیاں نہیں۔ کراچی کو ٹیرف ڈیفریشنل سبسڈی دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال بجلی کے لیے کراچی کو 171 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ پورے ملک کے لیے 151 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ کے الیکٹرک 70فیصد علاقوں کو بلا تعطل بجلی دے رہی ہے، جن 30فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہے وہاں بل ادا کرنے والوں کے ساتھ ظلم ہے۔ کے الیکٹرک ،سوئی سدرن کے معاملات کو حل کرنے جارہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کے الیکٹرک کی تنظیم نو ہونے جارہی ہے۔ ابھی کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہیں ہوئی۔ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید پاور پرچیز ایگریمنٹ پی پی اے کے بعد ہوگی۔
Load Next Story