بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں وزیراعظم

بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کریں گے، ن لیگ بلوچستان کے وفد سے ملاقات


ویب ڈیسک June 16, 2023
(فوٹو :فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے جعفر خان مندوخیل کے زیر قیادت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے 8 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب ناصر، آغا شاہ زیب درانی، عامر افضل مندوخیل، چوھدری نعیم، نصیر اچکزئی اور ظہیر خان کاکڑ شامل تھے۔



ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے لیے خصوصی منصوبے شامل کرنے پر وفد نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں