کیا احمد آباد کی پچز پر ڈراؤنی مخلوق ہیں آفریدی کا سوال

پاکستان نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ پر کھیلنے سے کیوں انکار کررہا ہے؟، سابق کپتان


June 16, 2023
پاکستان نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ پر کھیلنے سے کیوں انکار کررہا ہے؟، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا چاہئیے۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ احمد آباد کی پچز پر ڈراؤنی مخلوق نہیں ہیں، جو پاکستانی کھلاڑیوں پر جادو کر دے گی۔ پاکستان احمد آباد کی پچ پر کھیلنے سے کیوں انکار کررہا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان ٹیم کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں جانا چاہیے اور کھیلنا چاہیے، اگر یہ چیلنج ہے تو اسکا واحد راستہ جیت ہے، ہمارے پلئیرز جائیں کھیلیں اور جیتیں، اس ہجوم کے سامنے فتح سمیٹیں۔

مزید پڑھیں: ''پاک بھارت ورلڈکپ میچ؛ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کروانے پر تشویش ہے''

آئی سی سی حکام نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تو پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ پاکستان ورلڈکپ 2023 میں سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ نہیں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: ''ورلڈکپ 2023؛ پاکستان نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ نہیں کھیلے گا''

انہوں نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ وہ چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں اپنے کھیلوں کا شیڈول بنائے۔

واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم ہونے کی اطلاع کے ساتھ، پاکستانی شائقین اور کرکٹ کمیونٹی کے درمیان کچھ خدشات تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |