پاکستان کرکٹ کرکٹ بورڈ کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کردیا جائے گا نجم سیٹھی

چیئرمین کا عہدہ رسمی،منتخب شدہ چیف ایگزیکٹیو معاملات سنبھالے گا،سیٹھی

چیئرمین کا عہدہ رسمی،منتخب شدہ چیف ایگزیکٹیو معاملات سنبھالے گا،سیٹھی۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کردیا جائیگا، چیئرمین کا عہدہ رسمی رہ جائے گا۔

منیجمنٹ کمیٹی کا منتخب کردہ چیف ایگزیکٹو معاملات سنبھالے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بورڈ کو جمہوری انداز میں چلانے کیلیے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی جائیںگی،غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ماضی میں صدر کے نامزد کردہ ایک شخص کو مکمل اختیارات سونپے جاتے تھے، اس کے برعکس اب چیف پیٹرن وزیر اعظم کی منظوری سے پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل ارکان پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی ایک چیف ایگزیکٹیو کا انتخاب کریگی۔


سی ای او انتظامی، مارکیٹنگ اور فنانس کے معاملات میں دسترس ، آئی سی سی اور دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز سے بات چیت کی صلاحیت رکھنے والا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی تبدیلیاں متعارف کرارہے ہیں، 12ریجنز میں بھی نظام مینجمنٹ کمیٹی چلائے گی،اس میں ڈپارٹمنٹل اسپانسرز کے نمائندوں سمیت بورڈ کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ انتظامی سسٹم میں بار بار تبدیلیوں کا راستہ روکنے کیلیے اسے آئینی تحفظ دینے کے بعد وزیر اعظم سے منظوری لیں گے،بورڈ کو مکمل طور پر جمہوری بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے انتظامی ماڈل کو تبدیل کرنا ضروری ہے، اس سے یقینی طور پر بہتری آئے گی۔

 
Load Next Story