کراچی لیاقت آباد سپرمارکیٹ مخدوش قرار 750 دکانیں سیل کردی گئیں
مخدوش قرار دے کر سیل کی گئی عمارت نو منزلہ ہے جس میں چار سرکاری دفاتر بھی ہیں
ممکنہ سمندری طوفان اور بارشوں کے سبب ایس بی سی اے نے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کی 9 منزلہ عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے سیل کردیا جس میں 750 دکانیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمارت کی بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور، میزنائن فلور اور 9 منزلہ بلڈنگ کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا ہے، سپرمارکیٹ میں چار سرکاری دفاتر بھی ہیں جنہیں سیل کیا گیا ہے۔ سیل شدہ عمارت میں واٹر بورڈ، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، لائبریری اور کے ایم سی لیز کے دفاتر موجود ہیں۔
یہ کارروائی ایس بی سی اے کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد کی جانب سے کی گئی، سیل شدہ سپرمارکیٹ کی بیسمنٹ میں گزشتہ کئی سال سے کئی فٹ پانی جمع ہے جس کے سبب لیاقت آباد سپرمارکیٹ کو کئی سال قبل بھی انتہائی مخدوش قرار دیا گیا تھا۔