سیلاب کی تباہ کاریاں جاری مزید 8لاشیں نکال لی گئیں
خیرپور کے 6 سو گائوں ڈوبے ہوئے ہیں، فوج کا ریسکیو آپریشن جاری،لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش،3 افراد جاںبحق۔
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بارش ہوئی، قصور اور فیصل آباد میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لاہور میں گزشتہ صبح کے وقت موسلادھار بارش ہوئی،ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق شد ید بارش کی وجہ سے قصور بستی چھوٹی حویلی نتھو والی میں محنت کش محمد امیر کے گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں اس کا 5 سالہ بیٹا عمیر جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی رخسانہ اور دوسرا بیٹا آفتاب شدید زخمی ہو گئے۔ فیصل آباد کے علاقہ نشاط آباد میں فیکٹری کی چھت گرنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ سمندری کے علاقہ چک 390گ ب کا رہائشی 40 سالہ محمد نعیم بارش کے دوران گائوں میں کسی کے گھر موٹر ٹھیک کر رہا تھا کہ بجلی کا جھٹکا لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ مختلف واقعات میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق موسلا دھار بارش سے نیا موآنہ چینل میں شگاف پڑ گیا جس سے کئی میٹر کا علاقہ زیر آب آ گیا۔ ملتان اور گردونواح میں بارش سے حبس ختم ہوگیا۔ خانیوال سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق خانیوال اور نواحی علاقوں میں کئی گھنٹے کی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا' کپاس کی فصل کو بھی نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میںکہیںکہیںگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔