راولپنڈی میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی حفاظتی ٹیکوں کی مہم چلانے کا فیصلہ

متاثرہ 42 یونین کونسلوں میں 19 سے 24 جون تک بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے


ویب ڈیسک June 16, 2023
فوٹو: فائل

شہر میں ڈینگی سیزن میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس کے بعد خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنـڈی شہر کی 42 یونین کونسلوں میں خسرہ کے کیسز سامنے آنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر خسرہ سے بچاؤ کی ٹارگٹڈ ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور متاثرہ بچوں کو فوری ریلیف دینے کے لیے 1000 سے زائد ہیلتھ اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے بیان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 42 تجربہ کار ڈاکٹروں سمیت 1156 کی تعداد میں طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے، متاثرہ 42 یونین کونسلوں میں 19 سے 24 جون تک خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے دوران بچوں کواس بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

راولپنڈی سٹی کی 19، کینٹ کی 18، ٹیکسلا کی 5 اور رورل کی 10 یونین کونسلیں خسرہ سے متاثرہ ہیں، یہاں بچوں میں خسرہ کی علامات کے ساتھ سانس لینے میں دشواری بڑی علامت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیتلتھ اتھارٹی کے مطابق مریض رپورٹ ہونے پر کیس ریسپانس 6 روز میں مکمل کیا جائے گا، 42 یونین کونسلوں میں 52 سپروائزر، 354 اسکلڈ ہیلتھ ورکر، 354 ٹیم اسسٹنٹ اور 354 سوشل موبیلائزر تعینات کردیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران 6 ماہ سے 6 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں