افغان مہاجرین کی نقل مکانی کیلیے امریکی تجویز مسترد

امریکا نے علاقائی زون بنانے کی تجویز دی تھی، پاکستان، ایران اور افغانستان کا اختلاف

امریکا نے علاقائی زون بنانے کی تجویز دی تھی، پاکستان، ایران اور افغانستان کا اختلاف، فوٹو : آئی آر آئی این

پاکستان،ایران اور افغانستان نے رواں سال افغان مہاجرین کی نقل مکانی کیلیے امریکا کی جانب سے علاقائی زون بنانے کی تجویزکو یکسرمستردکرتے کہاہے کہ اقوام متحدہ افغان مہاجرین کی نقل مکانی کیلیے دی جانے والی امداد تینوں ممالک کو بجٹ کی صورت میں دے۔


اتوار کو حکومتی ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت دسمبر 2012 میں ختم ہورہی ہے اور افغان مہاجرین کی نقل مکانی کیلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،انھوں نے بتایاکہ افغان مہاجرین کو مرحلہ وار واپس بھیجاجائیگا،انھوں نے بتایاکہ اقوام متحدہ کے ادارے یواین ایچ سی آرکی جانب سے اب تک افغان مہاجرین کیلیے ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کی امداد دی گئی تاہم اب اس میں کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔
Load Next Story