3 سیکنڈز میں روبک کیوب حل کرنے کا حیرت انگیز ریکارڈ

دو سال کی عمر میں میکس میں آٹزم (ایک قسم کی ذہنی بیماری) کی تشخیص ہوئی تھی


ویب ڈیسک June 16, 2023

روبک کیوب کے امریکی چیمپیئن میکس پارک نے روبک کو حیرت انگیز طور پر 3.13 سیکنڈ میں حل کرکے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکس پارک کی اس زبرست کامیابی پر وہاں موجود لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور روبک کیوب کے شائقین کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔



21 سالہ نوجوان نے کیلیفورنیا میں پرائیڈ ان لانگ بیچ 2023 ایونٹ میں 2018 میں چین کے یوشینگ ڈو کے مقرر کردہ 3.47 سیکنڈ کے ریکارڈ کو توڑا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔


واضح رہے کہ دو سال کی عمر میں میکس میں آٹزم (ایک قسم کی ذہنی بیماری) کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انکے والدین نے ان کے علاج کیلئے اچھے ڈاکٹروں کی تلاش شروع کردی۔ والدین نے بتایا کہ جب میکس نے روبک کیوب اٹھایا تو انہیں احساس ہوا کہ یہ شاید ہمارے بیٹے کی مدد کر جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں