پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر قرض موصول

چین سے ایک لاکھ ڈالرز وصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے، اسٹیٹ بینک کی تصدیق


ویب ڈیسک June 16, 2023
فوٹو: فائل

چین سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں جس کی اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے براہ راست اثرات زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق چین سے ایک لاکھ ڈالرز وصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے چین کو جو قرض ادا کیا ہے وہ دوبارہ مل رہا ہے۔ چین سے ایک ارب ڈالر آج یا پیر کو آجائیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ ایک ارب ڈالرپر گفت و شنید مکمل ہوچکی ہے جب کہ بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30 کروڑ ڈالر پر بات چیت چل رہی ہے، سواپ معاہدے کے تحت بھی چین پاکستان کو مزید ڈالرز دے گا،

وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں تاخیرکی وجہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ بات چیت میں تاخیر تھی۔ آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کی شرائط رکھی ہے، جسے پورا کررہے ہیں، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،تمام انتظامات کردیے گئے ہیں۔ ایک گیس پائپ لائن کا اثاثہ 50 ارب ڈالر کا پاکستان کے پاس ہے جب کہ ریکوڈک سے 6 ہزار ارب ڈالرحاصل کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے۔ بجٹ میں 223 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں آئی ٹی سیکٹر اور ایس ایم ایز پر توجہ دی ہے۔ سی پی آئی29 فیصد اور کورانفلیشن 20 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |