ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے کلو کی حیرت انگیز کمی

350 روپے سے کم ہوکر 210روپے فی کلو گرام ہوگئی، اوگرا کا تاریخ ساز فیصلہ

350 روپے سے کم ہوکر 210روپے فی کلو گرام ہوگئی،اوگرا کا تاریخ ساز فیصلہ (فوٹو : فائل)

ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے کلو کی حیرت انگیز کمی ہو گئی۔

اوگرا کے تاریخ ساز فیصلے نے ایل پی جی مافیا کی کمر توڑ دی، ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، ایل پی جی کی قیمت 350 روپے سے کم ہوکر 210 روپے فی کلو گرام ہوگئی۔


یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی مگر اوگرا نے اس حوالے سے سماعت کی اور نوٹیفکیشن کے بعد تفصلی فیصلہ جاری کر دیا، جس کے تحت اوگرا کے فیصلے کے مطابق اب لوکل اور امپورٹڈ ایل پی جی ایک ہی قیمت پر فروخت ہوگی۔
Load Next Story