بیلاروس میں ایٹمی ہتھیار نصب کر دیے ہیں روسی صدرکا انکشاف

اس اقدام کا مقصد مغربی ممالک کو خبردار کرنا ہے کہ روس کواسٹریٹیجک شکست دینے کا نہ سوچیں، صدر پیوٹن

روس کو ان ایٹمی ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، صدر پیوٹن:فوٹو:فائل

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی کے اتحادی ملک بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کر دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک تقریب سے خطاب میں جوہری ہتھیاروں کی بیلا روس میں تنصیب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس جوہری ہتھیاروں کو استعمال نہیں کرے گا۔


روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پہلا حصہ بیلا روس پہنچایا گیا ہے موسم سرما یا پھر سال کے آخر تک اسے مکمل طور پر نصب کرنے کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ بیلا روس پہنچائے گئے جنگی ہتھیاروں میں کم فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی ہتھیار شامل ہیں۔

صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد روس نے پہلی بار ملک سے باہر جوہری ہتھیار نصب کیے ہیں جس کا مقصد یوکرین کو حمایت اور ہتھیار فراہم کرنے کے خلاف مغربی ممالک کو خبردار کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جو ہمیں اسٹرٹیجک شکست دینے کا سوچ رہے ہیں وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔
Load Next Story