مجھے کہا گیا تھا کہ میں ہیرو نہیں لگتا حمزہ سہیل

اداکار کا بیٹا ہونے کے باوجود بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کافی جدو جہد کرنی پڑی

(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے شروعات میں انہیں مسترد کر دیا گیا تھا۔


کامیڈین اداکار سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایک اداکار کا بیٹا ہونے کے باوجود بھی انہیں اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانے اور شوبز میں قدم رکھنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑی۔


حمزہ سہیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں 35 سے 40 آڈیشنز دیئے تھے اور پروڈکشن ہاوسز سمیت کافی لوگوں نے انہیں یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ وہ ہیرو نہیں لگتے۔







View this post on Instagram


A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)


حمزہ نے بتایا کہ کئی لوگوں نے تو میرے سامنے ہی مجھے یہ بات کہہ دی کہ میں ہیرو نہیں لگتا اور کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ میں شکل سے چھوٹا لگتا ہوں۔









View this post on Instagram


A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)



حمزہ سہیل نے یہ بھی بتایا کہ گلوکار و اداکار دانیال ظفر ان کے بہترین دوست ہیں اور وہ دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے۔




یاد رہے کہ رواں سال حمزہ سہیل نے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیریل 'فیری ٹیل' میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس سے انہیں خوب شہرت ملی۔



Load Next Story