ٹیسٹ فارمیٹ سے دور رہنا مشکل مرحلہ تھا شاہین آفریدی

واپسی پر کارکردگی کو یادگار بنانے کی کوشش کرونگا، فاسٹ بولر


ویب ڈیسک June 17, 2023
واپسی پر کارکردگی کو یادگار بنانے کی کوشش کرونگا، فاسٹ بولر (فوٹو: فائل)

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ سے دور رہنا میرے لیے مشکل مرحلہ تھا۔

سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم میں ایک سال بعد جگہ بنانے والے شاہین شاہ آفریدی نے واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے دوری کو بہت زیادہ محسوس کررہا تھا تاہم واپسی پر کارکردگی کو یادگار بنانے کی کوشش کرونگا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سیچری سے بس ایک وکٹ دور ہوں، یہ میرے لیے اہم سنگ میل ہے۔ میں اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں انہیں بھرپور سپورٹ کیا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی بولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ہے۔

فاسٹ بولر 25 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 42 اننگز میں 99 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں