الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس فواد چوہدری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کا آئندہ سماعت پر فواد چودھری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم


ویب ڈیسک June 17, 2023
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

عدالت میں الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس کی سماعت ہوئی۔ فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوگئے۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری پر چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ اسی مقدمے میں 25 جنوری کو انہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم یکم فروری کو عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں