مسجد کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج بھارتی پولیس نے مسلمانوں پر کوڑے برسا دئیے

کوڑے مارنے والے ہندو انتہاپسند پولیس اہلکاروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی


ویب ڈیسک June 17, 2023
مسلمان لڑکوں کو مسجد کے سامنے کوڑے مارے گئے:فوٹو:فائل

بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا۔ پولیس نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر کوڑے برسا دئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں مقامی انتظامیہ نے مسجد کو تجاوزات قرار دے کر شہید کرنے کی کوشش کی۔ مقامی مسلمانوں نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس حرکت میں آگئی۔

مسلمانوں پر ہجوم کے تشدد پر آنکھیں بند کرنے والی بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے 7 مسلمان نوجوانوں کو مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے باندھ کران کو کوڑے مارے۔ اس دوران لوگ تماشا دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔



مسلمان نوجوانوں کو کوڑے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم کوڑے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں