
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے بعد کیمروں کے ذریعے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں۔
یہ پڑھیں : سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق لطیف کھوسہ کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد چار تھی، حملہ کرنے والوں میں دو ملزمان موٹر سائیکل سوار اور دو پیدل تھے، موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کی ڈی ایچ اے ناکہ سے گزرنے کی تصویر بھی پولیس کو موصول ہوئی، ملزمان ایک بج کر 10 منٹ پر غازی روڈ ڈی ایچ اے ناکہ سے گزرے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔