لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ پولیس کا ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور دعویٰ کیا ہے کہ جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے

(فوٹو : فائل)

پولیس نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی فوٹیجز حاصل کرلیں، فائرنگ کرنے والے ملزمان چار تھے جن کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے بعد کیمروں کے ذریعے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں۔

یہ پڑھیں : سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی


 

سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق لطیف کھوسہ کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد چار تھی، حملہ کرنے والوں میں دو ملزمان موٹر سائیکل سوار اور دو پیدل تھے، موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کی ڈی ایچ اے ناکہ سے گزرنے کی تصویر بھی پولیس کو موصول ہوئی، ملزمان ایک بج کر 10 منٹ پر غازی روڈ ڈی ایچ اے ناکہ سے گزرے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
Load Next Story