لاپتہ افراد اقوام متحدہ کے آنے سے حل نہیں نکلے گا نوید قمر
معاملے کا حل ہمیں خود نکالنا ہوگا، ڈرون حملوں سے نفرت بڑھ رہی ہے،وزیر دفاع
ISLAMABAD:
وزیر دفاع سید نوید قمر کا کہنا ہے دنیا میں اقوام متحدہ کا رول ہوتا ہے۔
لیکن اقوام متحدہ کے وفد کے آنے سے کوئی حل نہیں نکلے گا، لاپتہ افرادکے معاملے کا ہمیں خود ہی کوئی حل نکالنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ٹنڈو محمد خان میں پیپلز پارٹی کی رہنماء سیدہ وحیدہ شاہ کی رہائیش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہماری ترجیحات ہیں اور ہم خود ان کے خلاف کاروائی کرنا چا ہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گستاخانہ فلمیں بنانا گھنائونی حرکت ہیں، جس سے ملکوں کے تعلقات خراب ہو تے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن کا نظام شروع سے الگ رہا ہے، بلدیاتی نظام کے سلسلے میں دیگر پارٹیوں سے بھی بات چیت ہونی چاہیے جبکہ اس نظام میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔