کے الیکٹرک نے سب کا بیڑا غرق کر دیا ہے ایم کیو ایم پارلیمانی لیڈر رعنا انصار

میں اپنے گھر کا بجلی کا بل دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہوں، رعنا انصار


ویب ڈیسک June 17, 2023
میں اپنے گھر کا بجلی کا بل دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہوں، رعنا انصار

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی پارلیمانی لیڈر رعنا انصار نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے سب کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی پارلیمانی لیڈر رعنا انصار نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے ہم تعصب بھری تقریریں کرتے ہیں، جبکہ پانی کے مسائل پر بات کرنا غلط بات نہیں ہے، ہم اپنے مسائل اسمبلی میں نہیں تو کہاں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بات کرنے کے بجائے مصطفی کمال پر بات کی جارہی ہے، کہا گیا مصطفی کمال کے دور میں ملیر میں پانی نہیں دیا گیا ، حالانکہ مصطفی کمال بابا بھٹ تک پانی لے کر گئے ، پندرہ سال سے تو پی پی کی سندھ حکومت ہے ، پانی دیرینہ مسئلہ ہے اسے حل کیا جائے۔

رعنا انصار نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک نے سب کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، میں اپنے گھر کا بجلی کا بل دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں