موٹروے کلر کہار بس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے، ڈی سی چکول
فوٹو: فائل
موٹروے کلر کہار بس حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی سی چکول کے مطابق بس حادثہ میں اموات کی تعداد 12 ہوگی، مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے، 22 مسافر زخمی ہوئے، 7 کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کردیا۔
اس سے قبل ترجمان موٹروے پولیس نے افسوسناک حادثہ میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا جبکہ موٹروے پولیس نے زخمیوں اور ہلاک شدگان کو امدادی ایجنسیوں کی مدد سےہسپتال پہنچا دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے حادثہ کے معلوماتی ڈیسک اور ایمرجنسی سینٹر تشکیل دے دیا، جائے حادثہ پر ٹریفک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔