عالمی اسپیشل اولمپکس گیمز پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کیلیے کمر کس لی بھرپور پریکٹس

ورلڈ گیمز کے فیلڈ ہاکی کے مکس ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ بیلجئیم جبکہ دوسرا میچ ہالینڈ کیخلاف کھیلے گی

فوٹو ایکسپریس

جرمنی میں منعقد ہونے والے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمزمیں میڈلز کے حصول کیلئے پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس 18 جون سے اپنے سفر کاآغاز کریں گے۔

قومی اسکواڈ میں شامل مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں نے ہفتے کو بھرپور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا، ورلڈ گیمز کے فیلڈ ہاکی کے مکس ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ بیلجئیم جبکہ دوسرا میچ ہالینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

سوئمنگ کے 25M-50M فری اسٹائل ایونٹ میں قومی ٹیم کے حسن پٹیل، 25M فری اسٹائل اور 50M بیک اسٹروک میں آمنہ مومن اور 25M فری اسٹائل اور 25M بیک اسٹروک میں فاطمہ علی ایکشن میں نظرآئیں گی۔


[video width="640" height="368" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-17-at-6.59.13-pm-1-1687010944.mp4"][/video]

اسی طرح 19 جون کو باسکٹ بال کے 5*5 ایونٹ میں پاکستان کی ویمنز اور مینز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، بوچی کے سنگل، ڈبل اور ٹیم ایونٹ میں سمرن مہیش، ماہ نور، فرحان اسلم اور جمیل الرحمن قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے جبکہ 20 جون سے شروع ہونے والے ایتھلیٹکس ایونٹس کی پچاس میٹرز، سو، دوسو، چارسو، آٹھ سو، پندرہ سو اور تین ہزار میٹرز ریس ہوں گی۔

ایتھلیٹکس کے فیلڈ ایونٹ کے لونگ جمپ، اسٹینڈنگ لونگ جمپ، شاٹ پٹ اور جیولین کے مقابلوں میں قومی ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، ٹیبل ٹینس، پاورلفٹنگ، بیڈمنٹن، سائیکلنگ اور ٹینس کے مقابلے 20 اور 21 جون سے منعقد ہوں گے۔
Load Next Story