ملک کیلیے جانیں دینے والوں کی یادمیں آج یوم شہدامنایاجائیگا

آرمی چیف یادگار شہداپرپھولوں کی چادرچڑھائیں گے،خصوصی تقاریب ہوں گی


آرمی چیف یادگار شہداپرپھولوں کی چادرچڑھائیں گے،خصوصی تقاریب ہوں گی۔فوٹو:فائل

وطن عزیزکے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں پاک فوج آج یوم شہدامنائے گی۔

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائیں گے اورعظیم قربانیوں پر انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پاک فوج کاایک چاق وچوبند دستہ شہداکو گارڈآف آنرپیش کرے گا۔ تقریب میں پارلیمنٹیرینز، سفارت کاروں، شہداکی فیملیزاور سینئرفوجی حکام شریک ہوں گے۔

سکھرسے نمائندے کے مطابق پنوعاقل چھاؤنی میں تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ پنوعاقل کنٹونمنٹ ہوں گے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدرضا نے بھی آج ملک بھرمیں یومِ شہدائے افواجِ پاکستان منانے کااعلان کیاہے۔ اس سلسلے میں ملک بھرمیں عظمت شہداکانفرنسیں منعقدکی جائیںگی اورشہدائے افواج کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی محافل کاانعقاد کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں