لیہ اراضی کیس چیئرمین پی ٹی آئی بہن اور بہنوئی کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی ، بہن اور بہنوئی کو 19 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے


طالب فریدی June 17, 2023
(فوٹو : فائل)

اینٹی کرپشن پنجاب نے لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم ، بہن اور بہنوئی کو طلب کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیہ اراضی کرپشن aسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 19 جون کو دوبارہ ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید کو بھی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کے پاس سابق وزیراعظم کے لیہ اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، اراضی کے غیر قانونی انتقال کے لیے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دباؤ ڈالا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عظمیٰ خان اور ان کے شوہر پر لیہہ میں 5162 کنال زمین کی غیرقانونی طور پر حاصل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں 16 جون کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے، ٹیم نے طلبی کے دوسرے نوٹس کی زمان پارک میں تعمیل کروائی اور اسے دیوار پر چسپاں بھی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |