سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا عمل تیز کیا جائے وزیر اعطم
وزیراعظم کی زیرِ صدارت ملک میں متبادل ذرائع شمسی توانائی سے متعلق پالیسی سازی پر جائزہ اجلاس
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں متبادل ذرائع سے توانائی بالخصوص شمسی توانائی سے متعلق پالیسی سازی پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، انجینئیر خرم دستگیر خان، سید نوید قمر، ریاض حسین پیرزادہ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، معاونِ خصوصی جہانزیب خان، چیئرمین نیپرا اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ شرکا کو وزیرِ اعظم کے ملک گیر سولرآئیزیشن منصوبے پر پیش رفت اور متبادل ذرائع سے توانائی کی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کا اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت نے متبادل ذائع بالخصوص شمسی ذرائع سے بجلی کی پیداوار کیلئے اقدمات یقینی بنائے ہیں، سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے.
انہوں نے کہا کہ شمسی سے نہ صرف کم لاگت بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی بلکہ قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکے گا، شمسی توانائی سے متعلق پالیسی سازی کے عمل کو تیز کرکے جلد اسے حتمی شکل دی جائے، پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے۔