اسلام آباد میں ایک ماہ کے دوران 1683 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے کا چھینا گیا مال اور گاڑیاں برآمد کی گئیں، ترجمان اسلام آباد پولیس


Staff Reporter June 17, 2023
(فوٹو فائل)

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 1683 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جرائم بر خلاف مال کے مقدمات میں 19 کروڑ 44 لاکھ 97ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جبکہ 49 گاڑیاں اور82 موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث53 گینگز کے133ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، ڈکیتی و سرقہ بالجبر میں ملوث169 ملزمان گرفتار ہوئے، نقب زنی اور سرقہ عام میں 123 ملزمان ، کارچوری کے 15، موٹر سائیکل چوری کے77، ٹمپرڈ گاڑیوں کے 21ملزمان گرفتار ہوئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پانچ اندھے قتل کے مقدمات کو حل کر کے گیارہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جرائم بر خلاف مال کے 1072 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے ان کے چالان مجا ز عدالتو ں کوبھجوائے گئے۔

اسی طرح ایک ماہ میں 186 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 171ملزمان گرفتار ہوئے، جن کے قبضے سے 9 کلاشنکوف، پانچ بندوقیں، 143 چھوٹے پستول اور 734 گولیوں سمیت 13 خنجر برآمد ہوئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق منشیات و شراب فروشی کے 139 ملزمان سے 41.280 کلوگرام چرس، 29 کلو سے زائد ہیروئن، ڈیڑھ کلو آئس اور شراب کی 611 بوتلیں برآمد کی گئی جبکہ بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران1851بھکاریوں اور03سہولت کار بھی گرفتارہوئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہر کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے06مختلف جگہوں پر سرچ و کومنگ آپریشنز کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |