کارکنان کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے رہنماؤں اور کارکنان کو الیکشن کی تیاری اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت دے دی


ویب ڈیسک June 17, 2023
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی۔

مریم نواز شریف سے مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری اویس لغاری، رکن قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ، سابق ایم این اےعبدالمجید خان خانان خیل اور سابق صوبائی وزیر نعیم خان بابا نے الگ الگ ملاقات کی اور مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

لیگی رہنما کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوار ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قائد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا،آئندہ الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے،

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی، پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |