جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر گرفتار

پولیس نے شمائلہ ستار کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا، شناخت فوٹیجز کی مدد سے ہوئی، ذرائع


نعمان شیخ June 18, 2023
فوٹو فائل

قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپرشمائلہ ستار بھی نو مئی کو جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں ملوث نکلیں، جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے مطابق جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ میں ملوث شمائلہ ستار کو انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا، جیوفینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا ہے۔

قومی فٹبالرشمائلہ ستارکی گرفتاری کےلیے انکی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس کے باہرلگے کیمروں اورموبائل فوٹیجز سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شمائلہ ستار فٹبال کی قومی ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں، ملزمہ شمائلہ ستار کو گرفتارکرنے کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا، جہاں اُن کی شناختی پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

پولیس نے جناح ہاوس حملےکا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کےتحت درج کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |