سرمایہ کاری کے دوران مجھے بروکر سے پیار ہوگیا تھا نادیہ حسین کا انکشاف

میرا خیال ہے کہ شوہر نے پیسے ملا کر ڈبل کردیئے تھے تاکہ میں ان سے متاثر ہوں سکوں، اداکارہ


ویب ڈیسک June 18, 2023
میرا خیال ہے کہ شوہر نے پیسے ملا کر ڈبل کردیئے تھے تاکہ میں ان سے متاثر ہوں سکوں، اداکارہ (فوٹو: فائل)

معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ سرمایہ کاری کے دوران انکے پیسے ڈبل ہونے پر انہیں بروکر سے پیار ہوگیا تھا۔

مقامی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے بتایا کہ کیریئر کے عروج پر جب انہوں نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا شروع کی تو انہیں اپنے بروکر کے ساتھ محبت ہوگئی تھی بعدازاں انہوں نے شادی کرلی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں بروکر یعنی اپنے شوہر کو چیلنج دیا تھا کہ اگر میرے پیسے ڈبل کرکے دیئے تو میں انہیں ڈنر کراؤں گی، نادیہ حسین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شوہر نے اپنے پیسے ملاکر انہیں ڈبل پیسے کرکے دیے ہوں گے تاکہ میں ان سے متاثر ہو سکوں۔

اداکارہ نے کہا کہ آج تک ان کے شوہر نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ واقعی ان کے پیسے سرمایہ کاری سے ڈبل ہوئے تھے یا انہوں نے خود اپنے پیسے ملاکر انہیں ڈبل کرکے دیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں