وفاق نے بجلی کے واجبات کی وصولی کیلئے صوبوں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا
اس حوالے سے وزیر اعظم اپنے بیرون ملک سے دورہ واپسی کے بعد جلد ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بلائیں گے۔
وفاق نے گرمی کے موسم میں بجلی کی پیداوار ،ترسیل ،لوڈشیڈنگ پلان،بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی کے لیے صوبائی حکومتوں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم اپنے بیرون ملک سے دورہ واپسی کے بعد جلد ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بلائیں گے ،جس میں ان امور پر اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔وفاقی حکومت کے قابل اعتماد ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کے موسم میں بجلی کی پیدوار ،ترسیل اورلوڈ شیڈنگ پلان کے حوالے سے فوری طور موثر پالیسی کو تشکیل دیا جائے اور ملک بھر میں بجلی کی بچت کا پروگرام بنایا جائے۔