شاہین آفریدی کی شادی کی تاریخ آگے بڑھ گئی مگر کیوں

شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہونا تھا


ویب ڈیسک June 18, 2023
شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہونا تھا (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی تاریخ آگے بڑھ گئی۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے بتایا کہ 17 ستمبر شادی کی تاریخ طے کی تھی تاہم ایشیاکپ کے باعث شادی آگے بڑھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ شادی میں دیر سویر ہوتی رہتی ہے لیکن ایشیاکپ کس کروٹ بیٹھے گا کم ازکم یہ تو پتہ چل گیا۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

قبل ازیں شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ انکی بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: شاہین اور انشا کی شادی کب ہوگی؟ شاہد آفریدی نے انکشاف کردیا

یاد رہے کہ رواں سال فروری کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح ان کی رخصتی کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے بھی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹر میں واپسی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔