راولپنڈی گھریلو تنازع پر اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

واقعہ کا مقدمہ چار روز قبل تھانہ ایئر پورٹ میں درج کیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 18, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے پر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم افتخار عرف دانش نے لڑائی جھگڑے کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ رضیہ بی بی کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ 04روز قبل تھانہ ایئر پورٹ میں درج کیا گیا تھا۔

ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں