ریلوے مالی بحران شدید تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کا احتجاج

عید میں چند دن رہ گئے، فوری تنخواہیں دی جائیں، ریلوے پریم یونین کا مطالبہ


Numainda Express June 18, 2023
تنخواہیں نہ ملنے پرآئندہ ہفتے اسٹیشنوں پر مظاہرے کیے جائیں گے، ورکر یونین۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے شدید ترین مالی بحران کے باعث تاحال ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگیا ہے، جس سے ملازمین شدید گھریلو پریشانیوں کا شکار ہو گئے ہیں۔

لاہور ڈیزل شیڈ میں ریلوے پریم یونین سی بی اے نے احتجاج کیا، رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال نہ ملنے سے شدید پریشان ہیں جبکہ عید الاضحی میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔

صدر پریم یونین لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد ،سیکریٹری خضر حیات بیگ،سینئرنائب صدر محمد جمیل ملک اور آرگنائزر حاجی عزیز مدنی نے وزیر ریلوے سعد رفیق اور سی ای او ریلوے ارشد سلام خٹک سے اپیل کی ہے کہ وہ تنخواہوں کا بندوبست کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال، ٹرین آپریشن میں تاخیر کا خدشہ

یاد رہے کہ یہ ایڈوانس نہیں بلکہ مقررہ تاریخوں پر ملنے والی تنخواہیں تھی جو اب تک نہیں مل سکی ہیں جس سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی راہنما ناصر مجتبیٰ نے مطالبہ کیا کے فوری تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے وگرنہ آئندہ ہفتے ملک بھر کے اسٹیشنوں پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں