کلرکہار بس حادثے کا مقدمہ ڈرائیور اور مالک کیخلاف درج

مسافر نے بتایا کہ بس راولپنڈی اڈے سے روانہ ہونے لگی تو تب ہی خراب تھی، ایف آئی آر


ویب ڈیسک June 18, 2023
فوٹو : اسکرین گریب

موٹر وے ایم 2 سالٹ رینج کلرکہار کے مقام پر پیش آنے والے بس حادثے کا مقدمہ ڈرائیور، مالک اور دیگر کے خلاف درج کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ کلر کہار میں قتل بل سبب کی دفعہ 322، غفلت و لاپرواہی سے ڈائیونگ کرکے نقصان پہنچانے کی دفعات 337 G، 279، 427 اور اعانت جرم دفعہ 109 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ موٹر وے پولیس کے انسپکڑ محمد بلال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں بس ڈرائیور فرحت عباس شاہ، شالیمار کمپنی کی بس کا مالک اکرم، اڈہ منیجر عنصر، شالیمار کمپنی جھنگ کا مرکزی اڈہ منیجر میاں حیدر اور موٹر وہیکل ایگزیمینر بھی نامزد ہے۔

[video width="368" height="656" mp4="https://c.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-17-at-10.18.13-pm-1687071640.mp4"][/video]

متن ایف آئی آر کے مطابق مسافر نے بتایا کہ بس راولپنڈی اڈے سے روانہ ہونے لگی تو تب ہی خراب تھی، بس خرابی کا ڈرائیور، شالیمار کمپنی کی بس کے مالک اور راولپنڈی کے اڈہ منیجر کو آگاہ بھی کیا گیا مگر کسی نے توجہ نہ دی اور ڈرائیور کو کہا بس ٹھیک ہے لے جاو۔

راستے میں بس خراب ہونے کے باعث ٹھیک سے نہ چل پائی اور کلرکہار کے قریب ڈرائیور کی غفلت سے حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حادثے میں تین بچوں اور پانچ خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں