بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے قبل راشد خان فٹ

ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں افغان ٹیم کا حصہ ہوں گے، افغان چیف سلیکٹر

ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں افغان ٹیم کا حصہ ہوں گے، افغان چیف سلیکٹر (فوٹو: ٹوئٹر)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے فوراً بعد انجری کا شکار ہونے والے افغان لیگ اسپنر راشد خان بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، آئی پی ایل میں انجری کا شکار ہونے والے لیگ اسپنر راشد خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ 5 نئے کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

افغان بورڈ نے لیگ اسپنر کو کمر کی تکلیف کے باعث سری لنکا کے 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز سے آرام کروایا تھا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے، اس میچ میں افغان ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخی حزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے فوراً بعد راشد خان انجری کا شکار


دوسری جانب افغان ٹیم کے چیف سلیکٹر اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ راشد خان کی واپسی ٹیم کیلئے اچھی خبر ہے تاہم انہیں ورلڈکپ سے قبل مکمل فٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگال ٹائیگرز نے 21 ویں صدی کی سب سے بڑی فتح پالی

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے جن پانچ کھلاڑیوں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ان میں ضیاء اکبر، اظہار الحق نوید، وفادار مہمند، عبدالرحمان اور سلیم شافی شامل ہیں۔

افغان ٹیم کا اسکواڈ:

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمن، شاہد اللہ، ضیاء الرحمان، وفادار مہمند، محمد سلیم، سید شیرزاد شامل ہیں۔
Load Next Story