بھارتی امپائر نتین مینن نے اپنی ہی ٹیم پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگادیا

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر کو اپنے متنازع فیصلوں کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، رپورٹس


ویب ڈیسک June 18, 2023
ماضی میں بھی نتین مینن کو اپنے متنازع فیصلوں کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، رپورٹس (فوٹو: فائل)

اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے امپائر نتین مینن نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کچھ بڑے کھلاڑی امپائرنگ کے دوران فیصلہ کیخلاف آنے پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ایشز سیریز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے نتین مینن نے بھارت کی ٹیم پر الزام لگایا کہ ہوم سیریز کے دوران بھارت کے کچھ بڑے کرکٹرز امپائرنگ کے دوران فیصلہ کیخلاف آنے پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ہماری توجہ اپنے کام پر رہتی ہے۔

انہوں نے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کے دوران نامور کھلاڑی کو آؤٹ قرار دینے پر نتین مینن کو اپنے متنازع فیصلوں کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جو بھارت کے بجائے مخالف ٹیم کے حق میں گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ دو متنازع نوبالز، امپائر ایک، ٹیمیں پاکستان اور بنگلہ دیش

نتین مینن نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے میچوں کو ہوم گراؤنڈ پر آفیشل کرنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ قومی ٹیم کے بڑے اسٹارز ہمیشہ دباؤ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ان 50-50 فیصلوں کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر بین الاقوامی امپائروں کے پینل کی قیادت کرنا بھی ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں