بابراعظم رضوان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
دونوں کرکٹرز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مسجد نبوی کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے اپنے عرب مداح کے ہمراہ تصویر کھنچوائی جو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے۔
کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر مقدس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنے والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی تنزلی، ٹاپ تھری میں آسٹریلیا کی بادشاہی
حج کی ادائیگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹڑیننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔
رضوان اور بابراعظم سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹور کی تیاری کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ میں سرفراز کو رضوان کی جگہ نائب کپتان ہونا چاہیے، راشد لطیف
واضح رہے کہ بابراعظم اور رضوان سمیت پاکستانی عازمین کی بڑی تعداد حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ رہی ہے، مذہبی امور کے وزیر مفتی عبدالشکور نے بتایا تھا کہ کُل ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
اس سے قبل بابراعظم نے افتخار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف اور دیگر قومی کرکٹرز کے ساتھ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مکہ مکرمہ کا سفر کیا تھا۔