الیکشن 2018ء کی دھاندلی کا سرپرست کون ہے ہمیں معلوم ہے فضل الرحمان

ایک شخص نے تعمیر و ترقی کا راستہ روکا، اور اسی نے احتجاج کے نام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا، سربراہ جے یو آئی


ویب ڈیسک June 18, 2023
(فوٹو: فائل)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے جبر کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنی میں جس خاتون کو پاکستان سے ڈی پورٹ کردیا گیا آج وہ ہی خاتون چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہیں، پاکستان دشمن لوگوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے پہلے دن آواز بلند کی، آج وہ حق و صداقت کی زبان بن گئی۔

انہوں نے ایک شخص نے تعمیر و ترقی کا راستہ روکا، ایک شخص نے احتجاج کے نام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا، ہم چند روز پہلے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا، جلسے کیے لیکن پرامن کیے، ایک گملا بھی نہیں توڑا، ہم نے تہماری حقیقت دنیا کو بتادی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء کی دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست کا ہمیں معلوم ہے، ہم نے ریاست کی عزت و وقار اور ناموس اور حدود کو بھی سمجھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں