جوہانسبرگ اسکواش احسن کی ہمت دوسرے راؤ نڈ میں جواب دے گئی
عماد فریداعصاب شکن مقابلے کے بعد سرخرو، طیب بھی کوارٹر فائنل میں شامل
جوہانسبرگ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں کوالیفائر احسن ایاز کی ہمت دوسرے راؤ نڈ میں جواب دے گئی۔
انھیں ہم وطن عمادفرید نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، سیکنڈ سیڈ طیب اسلم بھی رائونڈ 8 میں پہنچ گئے۔ ثاقب یوسف کو ناکامی نے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری پی ایس اے ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں پاکستانی کوالیفائر کھلاڑی احسن ایاز سخت مقابلے کے بعد ہم وطن عماد فرید کے ہاتھوں2-3 سے ہار گئے۔ ناکام کھلاڑی نے ابتدائی دو گیمز میں 7-11 اور8-11 سے ہارنے کے بعد شانداز انداز میں کم بیک کیا اور اگلے دونو ں گیمز 11-8 اور12-10 سے جیت کر مقابلہ برابر کیا لیکن پانچویں اور آخری گیم میں 6-11 سے مات نے انھیں ایونٹ سے باہر کردیا۔ کامیاب کھلاڑی عماد فرید کوارٹرفائنل میں فورتھ سیڈ انگلش ناتھن لیگ سے ٹکرائیں گے، دوسرے مرحلے کے ایک اور مقابلے میں سیکنڈ سیڈ طیب اسلم نے فرنچ آرتھر منیریو کو باآسانی 3-0 سے آئوٹ کلاس کردیا۔
ان کی فتح کا اسکور11-8،11-6 اور11-3 رہا، فائنل ایٹ میں طیب کا سامنا روڈنی ڈیرنبیچ سے ہوگا جو دوسرے رائونڈ میں پاکستانی کھلاڑی ثاقب یوسف کو سخت مقابلے کے بعد3-2 سے ہراکر اس مرحلے تک پہنچے، میچ کے دوران ثاقب کو پہلے گیم میں5-11 سے مات ہوئی، دوسرے میں انھوں نے11-7 سے فتح کے بعد میچ ایک، ایک سے برابر کردیا، تیسرے گیم میں ایک بار پھر میزبان کھلاڑی کا پلڑا بھاری رہا اور وہ 11-9 سے سرخرو ہوئے۔ ثاقب نے اگلے گیم میں11-7 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ ایک بار پھر برابر کردیا۔ آخری گیم میں دونوں پلیئرز کے مابین انتہائی سخت مقابلہ ہوا لیکن قسمت نے پاکستانی کھلاڑی کا ساتھ نہ دیا اور وہ 11-13 سے ہار گئے۔