جاوید میاں داد نے ورلڈکپ کیلئے کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کی مخالفت کردی

اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتی تو ہمیں بھی وہاں جاکر کھیلنے کی ضرورت نہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر

سیاست کو کرکٹ سے الگ رکھنا چاہیے، اس حوالے سے بھارتی رویہ مناسب نہیں،سابق کپتان( فوٹو: فائل)

سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد نے عالمی کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کی مخالفت کردی۔

جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتی تو ہمیں بھی وہاں جاکر کھیلنے کی ضرورت نہیں۔ اپنے دور کے عظیم بیٹر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرکٹ کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ سیاست کو کرکٹ سے الگ رکھنا چاہیے، اس حوالے سے بھارتی رویہ مناسب نہیں، خاص طور پر بھارتی وزیر اعظم مودی نے کرکٹ کو تباہ کردیا ہے، جب تک وہ ہے اس وقت تک کچھ اچھا نہیں ہوسکتا۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل میں پاک بھارت میچ دیکھنا خواہش ہے، مصباح

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے اس طرز عمل سے دونوں ممالک کی کرکٹ کو نقصان پہنچے گا۔

جاوید میاں داد نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کا معیار بھارت کی کرکٹ سے زیادہ بہتر ہے۔
Load Next Story