جنوبی وزیرستان میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق 3 زخمی

دھماکہ تحصیل لدہ کے علاقے شکتوئی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔


ویب ڈیسک April 30, 2014
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

شکتوئی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدہ کے علاقے شکتوئی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل شمالی وزیرستان میں بھی بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک فوجی افسر سمیت 3 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں