سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی بشیرمیمن کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

بشیر میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے انھیں ایڈیشنل آئی جی سے او ایس ڈی بنانے کے فیصلے کو چیلنچ کیا تھا۔


ویب ڈیسک April 30, 2014
شیرازی گروپ سے متعلق مرضی کے برعکس رپورٹ پیش کرنے پر بشیر میمن کو ایڈیشنل آئی جی سے او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا. فوٹو؛ فائل

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی سندھ بشیر میمن کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی بشیر میمن کو شیزاری گروپ کے خلاف 108 مقدمات کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی جانب سے او ایس ڈی بنانے کے نوٹی فکیشن کو معطل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے شیرازی گروپ سے متعلق مرضی کے برعکس رپورٹ پیش کرنے پر سندھ کی جانب سے بشیر میمن کو ایڈیشنل آئی جی سے او ایس ڈی بنا دیا تھا جس پر بشیر میمن نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں